بی پی ایل،رنگپوررائیڈرز نے چٹاگانگ وائے کنگز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،سومیا سرکار کی ناقابل شکست ففٹی

منگل 1 دسمبر 2015 21:56

بی پی ایل،رنگپوررائیڈرز نے چٹاگانگ وائے کنگز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،سومیا سرکار کی ناقابل شکست ففٹی

چٹاگانگ ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فتح کے ساتھ ہی رائیڈرز نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے 112 رنز کا ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کیا، سومیا سرکار نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

منگل کو کھیلے گئے لیگ کے 15 ویں میچ میں چٹاگانگ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 111 رنز بنائے، کپتان تمیم اقبال 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، شکیب الحسن اور یاسرعرفات نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، سومیا سرکار نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

وقت اشاعت : 01/12/2015 - 21:56:36