بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہو گا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:23

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہو گا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چندی گڑھ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے 108 رنز سے کامیابی حاصل کی، دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے 124 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ اس سے قبل بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 02/12/2015 - 12:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :