بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری، کل دو میچ کھیلے جائینگے

بدھ 2 دسمبر 2015 12:29

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری، کل دو میچ کھیلے جائینگے

چٹا گانگ ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کومیلاوکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا جائے گا ۔

دوسرے میچ میں سلہٹ سپر سٹارز اور چٹاگانگ وکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

(جاری ہے)

دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز ، چٹاگانگ وکنگز ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس ، کومیلاوکٹورینز ، سلہٹ سپر سٹارز اور باریسال بلز شامل ہیں ، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا ۔ 12 دسمبر کو کوالی فائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جب کہ کوالی فائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا ۔

وقت اشاعت : 02/12/2015 - 12:29:30