لالیگا فٹبال لیگ کے ایوارڈز کا اعلان ، لائنل میسی بہترین کھلاڑی ، فارورڈ کا ایوارڈ لے اڑے

بدھ 2 دسمبر 2015 14:55

لالیگا فٹبال لیگ کے ایوارڈز کا اعلان ، لائنل میسی بہترین کھلاڑی ، فارورڈ کا ایوارڈ لے اڑے

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) سپینش فٹبال لیگ سیزن 2014-15ء کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ، بارسلونا کے لائنل میسی ایک بار پھر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے ۔ تفصیلات کےمطابق لائنل میسی نے بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہترین فارورڈ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، ارجنٹائنی فٹبالر نے گزشتہ سیزن میں 43 گول کئے تھے جب کہ 48 گول کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر رنرز اپ رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سیزن کے چیمپئن کلب بارسلونا نے 5 ایوارڈز اپنے نام کئے، کلاڈیو بریوو نے بہترین گول کیپر،، نیمار نے بہترین امریکی فٹبالر اور لوئی اینریک نے بہترین کوچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے بہترین ڈیفنڈر، جیمز روڈری گیز بہترین مڈ فیلڈر کا ایوارڈ جیتا، کرسٹیانو رونالڈ فائیو سٹار پلیئر کا ایوارڈ ہی لے سکے ۔ واضح رہے کہ میسی ، کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار گولڈن بال کے لئے بھی نامزد کئے گئے ہیں ، ان ایوارڈز کا اعلان آئندہ سال جنوری میں ہو گا ۔

وقت اشاعت : 02/12/2015 - 14:55:05