اسپین فٹبال لیگ کے ایوارڈز کا اعلان ‘ لیونل میسی بہترین فارورڈ قرار

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:30

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) اسپین کی فٹبال لیگ کے سیزن2014اور2015کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے جس میں بارسلونا کے لیونل میسی ایک بار پھر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے ۔

(جاری ہے)

لیونل میسی نے بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہترین فارورڈ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیاہے جبکہ ارجنٹائن کے فٹبالر نے گزشتہ سیزن میں43 گول کئے تھے ‘سیزن میں رونالڈو ایک بار پھر رنرز اپ رہے۔

گزشتہ سیزن کے چیمپئن کلب بارسلونا نے کل پانچ ایوارڈز اپنے نام کئے۔کلاڈیو بریوو نے بہترین گول کیپر،نیمار نے بہترین امریکی فٹبالر اور لوئی اینریک نے بہترین کوچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے بہترین ڈیفنڈر، جیمز روڈری گوئز بہترین مڈ فیلڈر کا ایوارڈ جیتا، کرسٹیانو رونالڈ فائیو اسٹار پلیئر کا ایوارڈ ہی اپنے نام کر پائے۔

وقت اشاعت : 03/12/2015 - 13:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :