دہلی ٹیسٹ: عمرا ن طاہر کی غلطی نے ویرات کوہلی کو پوویلین لوٹنے سے بچالیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:32

دہلی ٹیسٹ: عمرا ن طاہر کی غلطی نے ویرات کوہلی کو پوویلین لوٹنے سے بچالیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) جنوبی افریقی سپنر عمرا ن طاہر کی غلطی نے بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کو پوویلین لوٹنے سے بچالیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں جاری سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک موقع پر بھارتی ٹیم 57کے مجموعی سکور پر 4وکٹیں گنوا کر مشکل کا شکار دکھائی دے رہی تھی اور اسی دوران اننگز کے 33ویں اوورمیں لیگ سپنر عمران طاہر کی گیند پر وکٹ کیپر ویلا نے بھارتی کپتان کے خلاف کیچ کی زوردار اپیل کر ڈالی جسے امپائر بروس اوکسن فورڈ نے قبول کرتے ہوئے کوہلی کو پوویلین واپس جانے کا پروانہ دے دیا ۔

27سالہ بھارتی کپتان اس فیصلے سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہے تھے اور آؤٹ دیئے جانے کے باوجود وہ کچھ دیر کریز پر کھڑے رہے تاہم با لآخر جب انہوں نے پوویلین کی جانب جانا شروع کی تو نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود اجنکے رہانے نے امپائر کو نو بال چیک کر نے کے لیے کہا اور ری پلیز میں عمران طاہر کا پاؤں کریز سے باہر ہونے کے باعث امپائرز نے کوہلی کو واپس بلا لیا ۔ بھارتی کپتان کا اس سے بھی دل نہ بھر ا اور وہ امپائر سے بحث کرتے دکھائی دیئے ۔

دہلی ٹیسٹ: عمرا ن طاہر کی غلطی نے ویرات کوہلی کو پوویلین لوٹنے سے بچالیا
وقت اشاعت : 05/12/2015 - 16:32:36