کولمبو،سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی

اتوار 6 دسمبر 2015 15:47

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) سری لنکا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ، سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

دس سے بیس مارچ تک کھیلی جانے والی سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز فیصل آباد جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آخری دفعہ دو ہزار آٹھ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 06/12/2015 - 15:47:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :