سری لنکن بیٹسمین کوشل پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت قرار دیدیا گیا

منگل 8 دسمبر 2015 13:17

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء)سری لنکن بیٹسمین کوشل پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت قرار دیا گیا،وہ نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ کا سیمپل رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کوشل نیپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 230 رنز اسکور کئے تھے،ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوشل پریرا کی جگہ کوشل سلوا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے ڈنیڈن میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 08/12/2015 - 13:17:01