آئی سی سی نے 10سالوں کے دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا میں منعقد کرانے پر نظریں جما لی
ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 16:13
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ کے کھیل کو دنیا بھر میں پھیلانے کے منصوبے کے تحت اگلے 10سالوں کے دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا میں منعقد کروانے پر نظریں جما لی ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2024ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکہ میں کرائے جانے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔ آئی سی سی کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی اس کھیل کو اب ایک ایسی سرزمین پر لے جانا چاہتی ہے جہاں کے لوگ باسکٹ با ل اور بیس بال کے دیوانے ہیں ،اینڈرسن کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل بھی فٹ بال اور رگبی کی طرح امریکہ میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔
کرکٹ کا کھیل امریکیو ں کے لیے اب بھی اجنبی ہے لیکن آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے لیے ہزاروں امریکیوں نے آسٹریلیا کا سفر کیا تھا جب کہ امریکی براڈ کاسٹرز کے ساتھ ملٹی ملین ڈیلز بھی آئی سی سی کی آنکھیں خیرہ کررہی ہیں جسے دیکھتے ہوئے اب کرکٹ کی عالمی کونسل کے ہیڈ آف گلوبل ڈویلپمنٹ ٹم اینڈر سن کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب رہے تو بعید نہیں کے اگلے 10کے دوران ہی ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ کو کرتا دیکھیں ، ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک نے امریکہ میں کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور یہ ہمارے لیے ایک شاندار موقع ہوگا کہ ہم اس کھیل کو ایک اجنبی ملک لے کر جائیں ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسرتعینات
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،قدسیہ راجہ
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
زمبابوے کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان، تادیواناشے مارومنی اورفراز اکرم کی واپسی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا