آئی سی سی نے بھارتی سپنر شیکھر دھون کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 دسمبر 2015 11:32

آئی سی سی نے بھارتی سپنر شیکھر دھون کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارتی سپنر شیکھر دھون کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا ہے ۔ 30سالہ شیکھر دھون نے جنوبی افریقہ کے دہلی ٹیسٹ کے چوتھے روز 3اوور کرائے تھے جس کے بعد فیلڈ امپائرز کمار دھر ما سینا اور بروس اوکسنفورڈ نے ان کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ میچ ریفری جیف کرو کو جمع کر وا دی جس کی ایک کاپی بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر کو بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

شیکھر دھون کو ا ب 14دن کے اندر اندر آئی سی سی کی کسی بھی منظور شدہ لیب میں اپنا باؤلنگ ایکشن چیک کروانا ہوگا جہاں ایکشن غیر قانونی نکلنے کی صورت میں ان پر انٹر نیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کروانے کی پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیکھر دھون نے اب تک اپنے 19ٹیسٹ میچز میں محض 9اوورز کروائے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/12/2015 - 11:32:17