باکسر عامر خان کے نام پر آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ
ٹورنامنٹ کے فاتح کو 20 ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو 15 ہزار اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ہر باکسر کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے
جمعہ 11 دسمبر 2015 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستانی نژاد مشہور برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 14 دسمبر سے 21 دسمبر تک استاد عبداللہ بلوچ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے سرفہرست باکسرز حصہ لیں گے۔پاکستان کے سرفہرست باکسرز جنھوں نے حال ہی میں 35 ویں نیشنل باکسنگ چمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا اب آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن(ایس بی اے) کے سیکرٹری اصغر بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا اقدام پاکستان رینجرز کی طرف سے اٹھایاگیا ہے جو ایس بی اے کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مالی تعاون کررہاہے۔واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے جب مشہور باکسرعامر خان نے حال ہی میں شہر کا دورہ کیا تھا تو ان کے نام پر ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے