جعلی لوگوں کو خطوط جاری کرکے یورپی ممالک کے ویزے دلوانے والے ہاکی فیڈریشن کے سابق عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں گے رائے عزیز اللہ خان

منگل 19 ستمبر 2006 17:03

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین رائے عزیز اللہ خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ہاکی میں قومی ٹیم کا وکٹری سٹینڈ تک نہ پہنچا فیڈریشن کی گزشتہ چھ سالہ کارکردگی کا شاخسانہ ہے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سال میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے ساتھ جو کچھ کیا اس کا نتیجہ تو ہمیں بھگتنا پڑے گا ورلڈ کپ ہاکی میں بھی ناقص کارکردگی اسی کا تسلسل تھا انہوں نے کہاکہ اب فیڈریشن کا نیا سیٹ اپ آیا ہے ایک دو ماہ میں وہ سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا جو گزشتہ چھ سال سے ہورہا ہے ہاکی کے سنہری دور کو واپس لانے میں کچھ وقت لگے گا ہمیں اس کا احساس ہے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے سابق عہدیداروں کے خلاف قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کا عمل ختم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اس کی تحقیقات جاری ہیں اور کمیٹی کا اجلاس جلد ہی بلا کر اس معاملے پر مزید پیش رفت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن عہدیداروں نے جعلی لوگوں کو خطوط جاری کرکے یورپی ممالک کے ویزے دلوائے ہیں ان کی مکمل تحقیقات کے بعد ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 19/09/2006 - 17:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :