نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 14 دسمبر 2015 13:00

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا

ہملٹن ۔ 14 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے سیڈن پارک، ہیملٹن میں شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کو سری لنکن ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 122 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ون ڈے 28 دسمبر، تیسرا 31 دسمبر، چوتھا 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1983ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے گئے جس میں سے کیویز نے 12 اور آئی لینڈرز نے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 10 میچز ڈرا ہوئے۔

وقت اشاعت : 14/12/2015 - 13:00:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :