سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

منگل 15 دسمبر 2015 14:38

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹرینٹ بولٹ کو ابتدائی تین میچز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے پر مشتمل ون ڈے سیریز پچیس دسمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے ٹرینٹ بولٹ کے علاوہ ٹیم ساودی کو بھی ابتدائی دو ون ڈے میچز کے لیے آرام دیا ہے۔ نئے کھلاڑی ہنری نکولس کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ٹیم میں کپتان برنڈن مک کلم، ڈگ بریسویل، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، مچل مکلے نگن، ایڈم ملنے، ہنری نکولس، لیوک رانچی، مچل سینٹینر، اِش سودی، راس ٹیلر، کین ولیمسن اور جارج ورکر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 15/12/2015 - 14:38:08