آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 17 دسمبر 2015 12:11

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17دسمبر۔2015ء) 19 ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے فاسٹ یونیورسٹی، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور چیمپئن شپ کا افتتاح عالمی چیمپئن عامر خان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات زور شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں 25 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، چیمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 17/12/2015 - 12:11:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :