پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، سری لنکن وزیر کھیل نے سازش قرار دیدیا
جمعرات 17 دسمبر 2015 13:06
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) سری لنکا کے وزیر کھیل نے حال ہی میں ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کیے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کشال پریرا کا دفاع کرتے ہوئے اسے کرکٹر کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔دورہ نیوزی لینڈ پر موجود سری لنکن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کشال پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہیں دورے کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔
وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکام پریرا کے ٹیسٹ کیلئے ایک دوسرا نمونہ بھیجیں گے اور ان کے دفاع کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کر رہے ہیں۔ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ پریرا کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔یاد رہے کہ آئندہ سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دفاعی چیمپیئن سری لنکا فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور پریرا کی معطلی ان کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا