ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے ان فٹ ہونے کا خطرہ،سری لنکن باولرملنگا پاکستان سپر لیگ نہیں کھیلیں گے

پیر 21 دسمبر 2015 12:42

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے پاکستان سپر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے ایجنٹ کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ باولر اس وقت نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے وہاں ہیں جس کے بعد ٹی ٹونٹی کا ورلڈ کپ شروع ہوناہے لیکن اس سے پہلے پی ایس ایل کھیلی جائے گی۔بورڈ ورلڈ کپ سے پہلے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا اس لئے ملنگا کو پی ایس ایل سے دستبردار کرا لیا گیا ہے۔ایجنٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ورلڈ کپ سے پہلے ان کو اضافی کرکٹ کھیلنے سے منع کیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/12/2015 - 12:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :