بارسلونا نے فیفا کلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

پیر 21 دسمبر 2015 14:50

بارسلونا نے فیفا کلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

یوکوہاما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) سپین کی فٹبال کلب بارسلونا نے فیفا کلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں بارسلونا نے ارجنٹائن کے کلب ریور پلیٹ کو 3.0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ جاپان کے شہر یوکو ہاما میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ارجنٹائن کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے ایک اور یوراگوئے کے کھلاڑی لوئس سوریز نے دو گول کئے۔ فائنل کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔ بارسلونا نے پانچویں بار یہ ٹائٹل جیتا۔

وقت اشاعت : 21/12/2015 - 14:50:04