نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز(ہفتہ)ہوگا

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:02

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہفتہ کو ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے آئی لینڈرزکے خلاف کلین سویپ کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/12/2015 - 13:02:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :