بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضی 2015ء میں کامیاب ترین ایشیائی ون ڈے کپتان بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 12:37

بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضی 2015ء میں کامیاب ترین ایشیائی ون ڈے کپتان بن گئے

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ 2015میں ون ڈے میچز میں ایشیاء کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں، مشرف مرتضیٰ کی کپتانی میں بنگلہ دیش نے 16ایک روزہ میچز کھیلے جس میں 12میچز میں فتح جبکہ4میں شکست ہوئی ان کی فتح کا تناسب 75فیصد رہا، یاد رہے کہ اس دوران اپنے ہوم گراوٴنڈ پر بنگلہ دیش نے پاکستان، جنوبی افریقہ ، بھارت جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی۔

وقت اشاعت : 27/12/2015 - 12:37:41