معروف بھارتی ریسلر گریٹ کالی کے اشتہار کو سال کا مقبول ترین اشتہار قرار دیدیا گیا

منگل 29 دسمبر 2015 12:30

معروف بھارتی ریسلر گریٹ کالی کے اشتہار کو سال کا مقبول ترین اشتہار قرار دیدیا گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار دلیپ سنگھ رانا عرف گریٹ کالی کے اشتھار کو سال کا مقبول ترین اشتھار قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارت کے مقبول ترین پہلوان کو انکی بہت بڑی جسمانی ڈیل ڈول کی بنا پر خاصی شہرت حاصل ہے۔تاہم رواں سال سیمنٹ کے اشتھار نے انکی شہرت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کالی کی معصومانہ اداکاری نے انکے پرستاروں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق2001ء میں انکے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے انکی زندگی کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے۔مذکورہ واقع میں آل پرو ریسلنگ ٹریننگ سیشن کے دوران کشتی کرتے ہوئے انکے مقابلے پر آنے والا پہلوان برائن اونگ شدید زخمی ہو گیا تھا جو بعد از اسی چوٹ کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا

وقت اشاعت : 29/12/2015 - 12:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :