ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین ونس میکموہن پولیس کی توہین کرنے پر گرفتار

بدھ 30 دسمبر 2015 11:42

ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین ونس میکموہن پولیس کی توہین کرنے پر گرفتار

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو پولیس سے بدزبانی اور لڑائی مہنگی پڑ گئی ، پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ونس میکموہن کی بیٹی اپنے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آئی اور رومن رینز کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا جس پر بحث ہونے لگی ۔

صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ونس میکموہن بھی اس بحث شامل ہو گئے ۔ گرما گرمی کے دوران ونس میکموہن پولیس اہلکاروں سے لڑ پڑے اور بدزبانی پر اتر آئے ۔ پولیس اہلکاروں نے انھیں اس رویے پر فوری حراست میں لیکر ہتھکڑی لگائی اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رومن رینز نے ونس میکموہن کے داماد اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سی او او ٹرپل ایچ کو گزشتہ دنوں ایک ایونٹ کے دوران میز پر پٹخ پر زخمی کردیا تھا جس پر ونس میکموہن نے رومن رینز کو دھمکی دی تھی کہ ان کا داماد جلد اپنا بدلہ لے گا ۔

وقت اشاعت : 30/12/2015 - 11:42:44