بنگلہ دیشی باؤلر شہادت حسین کو کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں 14 سال جیل کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 13:01

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شہادت حسین کو کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں 14 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے معروف تیز گیند باز شہادت حسین کو عدالت کی جانب سے مالزمہ پر تشدد کا الزام ثابت ہونے پر 14 برس جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔شہادت حسین اور ان کی اہلیہ پر کم سن ملازمہ پر بدترین تشدد کا الزام تھا۔ الزام ثابت ہو جانے پر شہادت حسین کو عدالت نے 14 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

وقت اشاعت : 01/01/2016 - 13:01:38