سیف گیمز، قومی کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز (کل) ہوں گے

اتوار 3 جنوری 2016 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمامسیف گیمز کے لئے قومی کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں فائنل ٹرائلز (کل) پیر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں ملک بھر سے 25 مرد کھلاڑی شرکت کر ر ہے ہیں، ان کھلاڑیوں میں ناصر علی، مقصود علی، وسیم سجاد، ابرار حسین، محمد رضوان، ابرار خان، محمد ناصر، محمد عمران، محمد ندیم، عاطف وحید، تحسین اللہ، طارق ڈوگر، حسن رضا، عثمان زادہ، کاشف رزاق، عاطف سہیل، حیدر علی، اخلاق حسین، عبدالمختار، محمد رضوان، محمد یسین، عثمان خان، عاطف مبین، عمران عارف اور عثمان خان شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 03/01/2016 - 12:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :