قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز ( منگل ) ہونگے

اتوار 3 جنوری 2016 12:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

منتخب ٹیم سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، سیف گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں ہوں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2016 - 12:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :