افغانستان ، زمبابوے کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں آج مد مقابل ہو گی

پیر 4 جنوری 2016 13:03

افغانستان ، زمبابوے کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں آج مد مقابل ہو گی

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4 جنوری- 2016ء) افغانستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی لیکن پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی کوچنگ میں افغان کھلاڑی زمبابوینز کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں ، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں افغانستان کو حریف ٹیم پر 1-2 کی برتری بھی حاصل ہے ، آج کے میچ میں انضمام الحق کی کوچنگ میں افغان ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/01/2016 - 13:03:21