بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016 کیلئے ڈویژنل کبڈی ٹیم فیصل آباد کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

پیر 4 جنوری 2016 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016 ء فرید آباد انڈیا کے لیے ڈویژنل کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ بوہڑاں والی گراؤنڈ (کمپنی باغ) میں شروع ہوگیا۔ کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کو دو سیشن میں ٹریننگ کروائی گئی پہلے سیشن میں فیزیکل فٹنس اوردوسرے سیشن میں گیم پریکٹس کروائی گئی اور کھیل کے جدید قواعد و ضوابط کے متعلق لیکچر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ،صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ یاد رہے انٹرنیشنل چیمپئن شپ 15 تا18 جنوری کو فرید آباد انڈیا میں کھیلی جائے گی۔ جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلیں گی۔جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے سینئر کھلاڑی عبدالواحد گل کوچ شہباز بندیشہ ، زاہد بٹر ،عبدالحکیم اور یونس گجر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ 12 جنوری تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 04/01/2016 - 16:41:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :