کبڈی آفیشلز کیلئے کمنٹری کورس کل سے بوہڑاں والی گراؤنڈ میں شروع ہوگا

پیر 4 جنوری 2016 16:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) کبڈی آفیشلز کے لیے کمنٹری کورس کل سے بوہڑاں والی گراؤنڈ (کمپنی باغ) میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی نوجوان کمنٹیٹرز کو کمنٹری کے گُر اور قواعد و ضوابط سکھائیں گے ۔ تاکہ کبڈی میچز پر کمنٹیٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے۔ کمنٹیٹر کو رس میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کل 11 بجے دن بوہڑاں والی گراؤنڈ میں پہنچ کر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

وقت اشاعت : 04/01/2016 - 16:42:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :