قائد اعظم ٹرافی فائنل ، عمر اکمل اور باسط علی کے درمیان جھگڑے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 23:56

قائد اعظم ٹرافی فائنل ، عمر اکمل اور باسط علی کے درمیان جھگڑے کا انکشاف

کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اپنی پرفارمنس سے زیادہ اپنے ”کارناموں “ کے باعث میڈیا میں ان رہتے ہیں اور اب ان کی جانب سے ٹریفک وارڈن اور نائٹ کلب کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں اپنی ٹیم کے کوچ کے ساتھ تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں سوئی نادرن گیس کی نمائندگی کرنے والے 25سالہ عمراکمل نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے خلاف تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنے ڈپارٹمنٹ کے کوچ اور سابق ٹیسٹ و فرسٹ کلاس کرکٹر باسط علی کے ساتھ پہلی اننگز میں نچلے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجے جانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی کا اوپر کے نمبر پر موقع نہ دینے پر تلخ کلامی کی اور دونوں میں سخت جملے کا تبادلہ ہوا ، معاملہ زیادہ بڑھ جانے پر ٹیم آفیشلزاور کھلاڑیوں نے دونوں کے مابین بیچ بچاؤ کروایا ۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی جب عمر اکمل کا حیدر آباد میں نائٹ پارٹی سے گرفتاری کا معاملہ سامنے آیا تھا تو اس وقت بھی یہی کہا جا رہا تھا کہ باسط علی نے ہی میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر اکمل کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/01/2016 - 23:56:16