بنگلہ دیش پریمیر لیگ : تمیم اقبال ، سلہٹ سپرسٹارز کے مالک عزیز الاسلام پر جرمانہ عائد

بدھ 6 جنوری 2016 15:50

بنگلہ دیش پریمیر لیگ : تمیم اقبال ، سلہٹ سپرسٹارز کے مالک عزیز الاسلام پر جرمانہ عائد

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) بنگلہ دیشی بیٹسمین اور چٹاگانگ وائی کنگز کے کپتان تمیم اقبال اور سلہٹ سپر سٹارز کے مالک عزیز الاسلام پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جھگڑا کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کے درمیان 23 نومبر کو ہونے والے بی پی ایل میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ بی سی بی کی انضباطی کمیٹی کے سربراہ شیخ سہیل کا کہنا ہے کہ سلہٹ سپر سٹارز کے مالک عزیز الاسلام کو زیادہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ، جرمانوں کا اعلان زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 06/01/2016 - 15:50:27