انگلش فرسٹ کلاس کرکٹر ٹام ایلن انتقال کر گئے

جمعرات 7 جنوری 2016 19:54

انگلش فرسٹ کلاس کرکٹر ٹام ایلن انتقال کر گئے

لندن ۔07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) واروکشائر کاؤنٹی کے 28 سالہ کرکٹر ٹام ایلن انتقال کر گئے۔ فاسٹ باؤلر کی موت کا اعلان کلب اعلامیئے میں کیا گیا لیکن اس بابت مزید کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ ٹام ایلن کی موت پر شدید صدمے اور حیرت سے دوچار ہیں، وہ انفرادی طور پر عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔ ڈیون میں پیدا ہونے والے ایلن نے 2013 واروکشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ کلب نے کہا کہ ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، ان کی ناگہانی موت پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/01/2016 - 19:54:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :