جان سینا زخمی، ریسل مینیا مقابلوں میں شرکت مشکوک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 7 جنوری 2016 23:24

جان سینا زخمی، ریسل مینیا مقابلوں میں شرکت مشکوک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2016ء) ریسلنگ کے دیوانوں کیلئے ایک بُری خبر ہے وہ یہ کہ مشہور ریسلر جاں سینا زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی رسل مینیا میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور ریسلر جان سینا زخمی ہو گئے ہیں۔ کندھے میں آنے والے زخم کے باعث انھیں فوری سرجری کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں جان سینا کا کہنا ہے کہ ان کا کندھا بُری طرح زخمی ہو چکا ہے جس کی سرجری کروانے وہ برطانیہ کے شہر برمنگھم جا رہے ہیں۔

جان سینا نے مزید لکھا کہ زندگی ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود انسان کو کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔امریکی شہر آرلنگٹن میں ہونے والے رسل مینیا مقابلوں میں صرف 3 ماہ باقی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کندھے کی سرجری سے ریکور ہونے میں جان سینا کو کتنا وقت درکار ہوگا۔

وقت اشاعت : 07/01/2016 - 23:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :