- Home
- Sports
- News
- بھارت کا ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر دورے کا جاندار طریقے سے آغاز،دھاون ..
بھارت کا ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر دورے کا جاندار طریقے سے آغاز،دھاون اور کوہلی کی نصف سنچریاں،برٹ کی 74 رنز کی اننگز ناکافی ثابت
جمعہ 8 جنوری 2016 22:12
پرتھ ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) بھارت نے ویسٹرن آسٹریلیا کو ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں 74 رنز سے ہرا کر دورے کا جاندار طریقے سے آغاز کیا۔ ویسٹرن آسٹریلوی ٹیم 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 118 رنز بنا سکی۔ ٹریوس برٹ کی 74 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ دھاون اور کوہلی نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
جمعہ کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹور ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 192 رنز بنائے، دھاون اور کوہلی نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، دونوں بلے باز 74، 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، روہت شرما 6 اور راہانے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھونی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے