ایف اے کپ ، لیور پول چوتھے درجے کی فٹ بال ٹیم سے نہ جیت سکی

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) چوتھے درجے کی انگلش فٹ بال ٹیم ایگزیٹر نے ایف اے کپ کے تیسرے راونڈ کے ری پلے میں 7 بار ایف اے کپ جیتنے والی لیورپول کی ٹیم کے ساتھ 2-2 گول سے برابر کر کے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیور پول کے تمام گیارہ کھلاڑی انجری کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ کی اعلیٰ پائے کی ٹیم دوسرے درجے کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اور ایک ہفتے کے دوران یہ اس کا تیسرا میچ تھا۔

(جاری ہے)

ہوم ٹیم ایگزیٹر بڑا اپ سیٹ کرنے کی امید پر میدان میں اتری اور 9 ہی منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی لیکن چوتھے درجے کی کسی ٹیم سے کبھی مات نہ کھانے والی لیور پول کے ٹین ایج جیروم سنکلئر نے 3 ہی منٹ بعد گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جب کہ ہاف ٹائم کی وسل بجنے سے پہلے ایگزبیٹر نے پھر گول کر دیا اور دفاعی کھیل شروع کر دیا لیکن لیور پول کے دفاعی کھلاڑی براڈ سمتھ نے آخری وقت پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا اور اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔

وقت اشاعت : 09/01/2016 - 13:27:37