قومی سنوکر ٹیم کا تربیتی کیمپ 22 ستمبرسے کراچی میں شروع ہوگا

بدھ 20 ستمبر 2006 14:40

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) ایشیئن گیمز کی تیاری کے لئے قومی سنوکر ٹیم کا تربیتی کیمپ( 22 ستمبر) سے کراچی میں شروع ہوگا۔ کیمپ کے لئے 12 کیوسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں صالح محمد شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر ولیکا کے مطابق پاکستان ٹیم کے کیمپ کا پہلا مرحلہ 22 ستمبر سے سنوکر زون کراچی میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/09/2006 - 14:40:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :