نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ، ویسٹ انڈیز سر فہرست
اتوار 10 جنوری 2016 18:31
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10جنوری- 2016ء) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔ نیوزی لینڈ سے شکست کا خمیازہ سری لنکا کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے کی شکل میں اٹھانا پڑا ۔
رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ 5ویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، پاکستان 7ویں ، بھارت 8ویں ، افغانستان 9ویں جبکہ بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے ۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا پایا ، بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرن فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے ، انگلینڈ کے ایلکس ہییلز تیسرے، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسیس چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم 5ویں نمبر پر ہیں ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
ساتویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ 2 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان