ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی کی تقریب ، 2009ء ایونٹ کے فاتح کپتان یونس خان نظر انداز

اتوار 10 جنوری 2016 21:09

ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی کی تقریب ، 2009ء ایونٹ کے فاتح کپتان یونس خان نظر انداز

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009 کی فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان کو ورلڈ ٹی20 کی ٹرافی کے دورہ پاکستان میں نظر انداز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یونس خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2009 میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں کامیابی حا صل کر کے تاریخ رقم کی ہے لیکن بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 کی ٹرافی پاکستان کے دورے پر ہے اور (کل)پیر کو آرمی پبلک اسکول پشاور جائے گی جہاں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی موجود ہوں گے،لیکن پاکستان کو ٹی20ورلڈ کپ جتوانے والے یونس خان نظر انداز ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی واحد کامیاب ٹیم کے کپتان یونس خان کو پی سی بی کی جانب سے نظر انداز کیئیجانے پرکرکٹ کے حلقوں میں حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اگر پی سی بی کا یہ کہنا مان بھی لیا جائے کہ یونس خان ون ڈے کپ میں مصروف ہیں تو حقیقت کچھ اس طرح ہے کہ یونس خان کی ٹیم کا 12 جنوری کو میچ اسلام آباد میں ہے اور جس روز ٹرافی کی تقریب ہے وہ ون ڈے ٹورنامنٹ کا ریسٹ ڈے ہے۔ اگر پی سی بی عزت افزائی کرنا چاہتا تو سابق کپتان یونس خان کو اسلام آباد سے پشاور لانا کوئی ناممکن کام نہیں تھا۔

وقت اشاعت : 10/01/2016 - 21:09:30