افغان اوپنر محمد شہزاد یو اے ای میں ٹی ٹونٹی سنچری کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

پیر 11 جنوری 2016 12:47

افغان اوپنر محمد شہزاد یو اے ای میں ٹی ٹونٹی سنچری کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اوپنرمحمد شہزاد نے یو اے ای میں ایک ایسا ریکارڈ بنا دیا ہے جس کا دوسرے کرکٹرز خواب ہی دیکھتے رہے۔ محمدشہزاد ا یو اے ای میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمبابوے کے خلاف انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 52بالز پر اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی بھی بن گئے۔شہزاد انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انفرادی سکور کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے فنچ(156)پہلے، نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم(123)دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈو پلیسز (119)تیسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 11/01/2016 - 12:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :