زیڈان کی حریف کلبوں کو وارننگ

پیر 11 جنوری 2016 16:32

زیڈان کی حریف کلبوں کو وارننگ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حریف کلبوں کو وارننگ دے دی، زیڈان بولے اب ریال میڈرڈ کا سامنا کرتے ہوئے حریف کلب کو بہت سوچ سمجھ کر میدان میں اترنا ہوگا۔

(جاری ہے)

زین الدین زیڈان کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ کے پاس کیا نہیں ہے، دنیا کے بہترین اسٹرائیکرز، مضبوط دفاع، بہترین مڈفیلڈرز ہیں بس ان کو استعمال کرکے لالیگا پر چھا جانا چاہتے ہیں، زیدان نے دعویٰ کیا کہ میری کوچنگ میں حریف کلبس ریال میڈرڈ کا سامنا کرتے ہوئے گھبرائیں گے۔

زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کپتان رونالڈو کی تعریف کی، گریتھ بیل کو سراہا، اور کریم بینزیما کے گن بھی گائے۔زیڈان نے کہا کہ ہر دن نیا چیلنج ہوگا، ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے شائقین حوصلہ رکھیں میں اسٹارز کو ایک لڑی میں پرو دوں گا اور کھلاڑیوں کو بھی کہتا ہوں ٹیم کے لئے کھیلیں کیونکہ اگر ٹیم نہیں تو کوئی اسٹار اسٹار بھی نہیں رہتا۔اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کا اگلا امتحان ہفتے کو ہوگا۔ زیڈان کہتے ہیں ٹیم ہر میچ کے بعد بہتر ہوتی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/01/2016 - 16:32:15