محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے میری جگہ ختم نہیں ہوئی ‘ فاسٹ بالر جنید خان
عامر نے کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی ، سلمان اور آصف نے بھی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے اچھا آغاز کیا ہے
پیر 11 جنوری 2016 19:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے اس تاثر کو رد کردیا ہے کہ اسپاٹ فکنسگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی واپسی سے ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ عامر یا کسی اور کے ٹیم میں شامل یا باہرہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس طرح کی چیزوں سے کسی کی زندگی میں شاید ہی کوئی اثر پڑتا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عامر کی موجودگی میں انڈر19ٹیم میں کھیلا، اس لیے ان کی شمولیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سلمان بٹ اور محمد آصف کے حوالے سے جنید خان کا کہنا تھا کہ دونوں نے واپڈا کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد اپنے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اچھا آغاز کیا ہے، عامر نے واپسی اپنی کارکردگی کے ذریعے کی تھی۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا