پاکستانی فٹبالر محمد دوراب بھارت اور نیپال کے بعد اب امریکہ کی نمائندگی کا خواہاں
منگل 12 جنوری 2016 14:34
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) فٹ بال کے نوجوان کھلاڑی، محمد دوراب الیاس نیپال اور بھارت کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا ہے۔ اب وہ بین الاقوامی مقابلوں میں امریکہ کی نمائندگی کا خواہاں ہے۔اسلام آباد کا 18 سالہ محمد دوراب الیاس ترکِ وطن کرکے امریکہ کے علاقے ورجنیا میں اپنے والد کے پاس پہنچ گیا ہے۔
سوکر (فٹ بال) کا یہ نوعمر کھلاڑی، بحیثیت گول کیپر، اسلام آباد لیگ اور نیپال میں ہونے والے ساوٴتھ ایشن سوکر کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد، دو تا سات فروری تک بھارتی شہر گوا میں ہونے والے ساوٴتھ ایشن فٹبال ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کے لئے چنا گیا ہے۔محمد دوراب الیاس نے امریکی میڈیا کوبتایا کہ وہ کسی امریکی کلب میں شمولیت اختیار کرے گا، اور سخت محنت سے پاکستان میں حاصل کردہ مقام کو امریکہ میں بھی ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کریگا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان