آل کراچی لعل محمد اینڈ خالد فریدی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری برادرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلری یونین کو2-0 گول سے شکست دی

منگل 12 جنوری 2016 22:40

آل کراچی لعل محمد اینڈ خالد فریدی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری برادرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلری یونین کو2-0 گول سے شکست دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) آل کراچی لعل محمد اینڈ خالد فریدی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری برادرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلری یونین کو2-0 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

گبول پارک گراؤنڈ پر کھیلے گئے مقابلے میں لیاری برادرز کی جانب سے خلیل نے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ دوسرا گول نیاز نے بنایا۔ اس میچ کو عبد الخالق‘ عبد الباقی اور عبد الحفیظ نے سپروائز کیا۔ میچ کمشنر منصور حسین دوست تھے۔ بدھ کو معمار اسپورٹس کا سامنا غریب شاہ یونین سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 22:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :