فیفا قوانین کی خلاف ورزی ، سپین کے 2 کلبز پر پابندی عائد

جمعہ 15 جنوری 2016 16:20

فیفا قوانین کی خلاف ورزی ، سپین کے 2 کلبز پر پابندی عائد

زیورخ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹرانسفر اور رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سپین کے 2 کلبز ریال میڈرڈ اور ایٹلیکو میڈرڈ کے 2 سال تک پلیئرز ٹرانسفر اور انڈر 18 پلیئرز رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

فیفا کے مطابق دونوں کلبز نے گزشتہ چند برسوں کے دوران پلیئرز رجسٹریشن ، خاص طور پر انڈر 18 پلیئرز کی رجسٹریشن میں ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد تنظیم نے کلبز کیخلاف کارروائی کی اور دونوں کے 2 سیزن تک پلیئرز ٹرانسفراور رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے ۔ فیفا نے ایٹلیکو میڈرڈ پر9 لاکھ سوئس فرینک اور ریال میڈریڈ پر 3 لاکھ 60 ہزار سوئس فرینک کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 15/01/2016 - 16:20:02