ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 15 جنوری 2016 21:27

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

سڈنی ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ مرزا اور ہنگس نے کیرولین گارسیا اور کرسٹینا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر رواں سیزن میں دوسرا اور مسلسل ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ثانیہ مرزا کے کیریئر کا مجموعی طور پر 35 واں اور ہنگس کا 44 واں ڈبلز ٹائٹل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سڈنی میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں سٹار بھارتی پلیئر مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار ہنگس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی سٹار کیرولین گارسیا اور ان کی سربین جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینووچ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-6، 7-5 اور 10-5 سے زیر کر کے رواں سیزن میں مسلسل دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جبکہ یہ دونوں کی مجموعی طور پر مسلسل ساتویں ٹرافی ہے۔ مرزا اور ہنگس نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت کر رواں سال کا شاندار انداز میں آغاز کیا تھا۔

وقت اشاعت : 15/01/2016 - 21:27:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :