پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عابد غازی انتقال کر گئے

اتوار 17 جنوری 2016 14:43

پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عابد غازی انتقال کر گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عابد غازی طویل علالت کے بعد کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے 5 سال تک قومی ٹیم کی قیادت کی۔ عابد غازی 81 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

(جاری ہے)

مرحوم نے 1967ء سے 1972ء تک قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ برصغیر پاک و ہند کی معروف ٹیم ڈھاکہ محمڈن کی بھی نمائندگی کی جبکہ ایک سال کے لئے کولکتہ محمڈن کی جانب سے لیگ میں بھی حصہ لیا۔

سقوط ڈھاکہ کے وقت مرحوم عابد غازی اور ان کے چھوٹے بھائی موسیٰ غازی کو انڈین آرمی نے گرفتار کر کے جنگی قیدی بنا لیا تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد کیماڑی میں ادا کی گئی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔مرحوم نے بیوہ اور 2 صاحبزادے سوگوار چھوڑے ہیں۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی موسیٰ غازی نے بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا۔ موسیٰ غازی کا 15 سال قبل انتقال ہوا تھا۔

وقت اشاعت : 17/01/2016 - 14:43:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :