- Home
- Sports
- News
- باڈی بلڈنگ چھوڑوں یا پاکستان ، مسل مینیا باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے والے سلمان احمد کے لیے فیصلے ..
باڈی بلڈنگ چھوڑوں یا پاکستان ، مسل مینیا باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے والے سلمان احمد کے لیے فیصلے کی گھڑی آگئی
پیر 18 جنوری 2016 11:52
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) سلمان احمد جب گزشتہ سال لاس ویگاس میں مسل مینیا ورلڈ باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی بنے تو وہ ہال میں اکیلے تھے کیونکہ وہ حریفوں کے برعکس منیجرز، کوچز ، پروموٹرز کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے تاہم اب 25 سالہ سلمان وطن واپس آنے کے بعد دو راہے پر کھڑے ہیں کیوں کہ انہیں حکومت کی جانب سے مالی معاونت نہ ہونے اور سپانسرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ طے کرنا ہے کہ یا تو وہ اپنے تابناک کیریئر کو خیر آباد کہیں یا پھر پاکستان چھوڑ دیں ۔
لاہور میں اپنے جم میں ورزش کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سلمان نے کہا کہ پاکستان میں باڈی بلڈر کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، امریکی قونصل خانے نے تاریخی فتح پر انہیں مبارکباد دی اور بھارت بھی انہیں اپنے مختلف شہروں میں سیمیناروں سے خطاب کیلئے مدعو کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم پاکستان میں اب تک کسی افسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا کیوں کہ یہاں صرف کرکٹرز کو شہرت ملتی ہے اور دوسرے کھیلوں کے پلیئرز توجہ اور مالی معاونت سے محروم رہتے ہیں ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان