آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سرینا ولیمز اور پیٹرا کوویٹووا کی جیت

پیر 18 جنوری 2016 13:09

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز مقابلوں میں دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا، ایونٹ کے پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ اٹلی کی کیملہ جیورجی کیساتھ ہوا ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔

امریکی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کو ناک آوٴٹ کر دیا، انہوں نے میچ میں چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا اور تھائی لینڈ کی لک سیکا میدان میں اتریں، جمہوری چیک کی ٹینس اسٹار نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔دونوں کامیاب خواتین پلیئرز سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2016 - 13:09:15