دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے پرسوں ہونگے

منگل 19 جنوری 2016 12:24

دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے پرسوں  ہونگے

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے جمعرات کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں مینز سنگلز اورڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، انڈر14، انڈر10، انڈر سینئرڈبلز اوپن، 45 سال سے زائد عمر کے مقابلے شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل (کل) جمعرات کو کوارٹر فائنل 22 جنوری، سیمی فائنل 23 فروری جبکہ فائنل 24 جنوری کو دن دو بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں5 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ریفری کے فرائض شہزاد احمد علوی انجام دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2016 - 12:24:44