آسٹریلین اوپن کا پہلا بڑا اپ سیٹ ، رافیل نڈال پہلے راؤنڈ سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 جنوری 2016 13:34

آسٹریلین اوپن کا پہلا بڑا اپ سیٹ ، رافیل نڈال پہلے راؤنڈ سے باہر

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر 1سپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈ سلام میں 30سالہ رافیل نڈال کامقابلہ فرانس کے فرنینڈو ورڈیسکو سے ہوا ، میچ کے پہلے راؤنڈ میں سخت مقابلے کے بعد ورڈیسکو نے نڈال کو 7-6سے شکست دی ، 14بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ورڈیسکو کواگلے دو سیٹس میں 6-4اور 6-3سے شکست د ے کر ایک کے مقابلے میں 2سیٹس کی برتری حاصل کی ، فرڈیسکو نے اگلے دونوں سیٹس میں 6-4اور 6-2سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کیا ۔

وقت اشاعت : 19/01/2016 - 13:34:15