کرکٹ کرپشن تحقیقات ‘ سری لنکا کے اینجیلیو میتھیوز نے بیان ریکارڈ کرادیا
بدھ 20 جنوری 2016 12:03
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلیو میتھیوز نے سری لنکا کرکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ۔میتھیوز نے بتایا کہ پولیس کے فنانشل کرائم انویسٹی گیشن ڈویڑن نے مجھ سے میچ فکسنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کسی کھلاڑی تک میچ فکسرز نے رسائی کی لیکن کسی مخصوص کھلاڑی کے خلاف کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔کرکٹ سری لنکا میں کرپشن کا اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ٹیم کے دو کرکٹرز رنگانا ہیراتھ اور کوشل پریرا سے بکیز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف گال ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بکیز نے دونوں کرکٹرز سے رابطہ گیان وشوجتھ نامی ایک نیٹ بولر کے ذریعے کیا تھا ‘سری لنکا کرکٹ نے گیان وشوجتھ پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ان کے ساتھ رابطہ کے شبہ میں بولنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو دو ماہ کیلئے معطل کردیاادھر سری لنکن وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا نے کہا کہ بک میکرز سے منسلک ایک شخص نے اکتوبر میں گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر کشال پریرا اور اسٹار باوٴلر رنگنا ہیراتھ کو ہزاروں ڈالر رقم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے حالات پیدا کریں جس سے سری لنکن بیٹنگ لائن بدترین کارکردگی دکھائے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے